اشاعت کے باوقار 30 سال

سدھارتھ اور عالیہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

سدھارتھ اور عالیہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سدھارتھ اور عالیہ نے کبھی بھی اپنے درمیان گہری دوستی کے رشتے کے بارے میں کھل نہیں کچھ نہیں کہا پر ان کے مداح اور بالی ووڈ اسٹارز ایک لمبے عرصے تک ان کے درمیان رہنے والی گہری دوستی کے بارے میں جانتے ہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے گہرے دوست سدھارتھ ملہوترا سے دوستی ختم کر دی تھی اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ سدھارتھ اور اداکاری جیکولن فرنانڈس کے درمیان قربتیں تھیں جس کی سدھارتھ کی جانب سے ہمیشہ تردید ہی گئی۔ اب ایک بار پھر بالی ووڈ کے مایہ ناز پروڈیوسر کرن جوہر میدان میں اترے ہیں اور انہوں نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر عالیہ اور سدھارتھ دونوں کو سمجھایا ہے کہ وہ آپس میں تنازعات کو ختم کریں کیونکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔ کرن جوہر کے سمجھانے کے بعد دونوں نے اس حوالے سے سوچنا بھی شروع کر دیا ہے۔

loading...