اشاعت کے باوقار 30 سال

برطانوی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی

برطانوی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف مہم پر برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کر کے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی طلبی کے دوران سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے کو پاکستان کی داخلی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ قرار دیا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے برطانوی حکومت کو شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہارات اور ان میں بدنیتی پر مبنی مواد پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں، ایک دوست ملک کی سر زمین کو پاکستان مخالف بدنیتی پر مبنی مہم کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرز کے مطابق پاکستان اس مہم کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

loading...