اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سینکڑوں موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 سینکڑوں موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی: بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کے 700 موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، برآمد کیے گے موبائلز کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ائیر پورٹ پر کسٹم عملے نے پہلے سامان کلیئر قرار دیا، جس کے بعد جب ایک بار پھر چیکنگ کی گئی تو مسافروں سے موبائل بر آمد ہوئے جب کہ کارروائی کے دوران 2 خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

loading...