اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری

دہشت گردی کے مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری

اسلام آباد: حکومت نے دہشت گردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے توجہ دلاؤ خط کے بعد وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے 29 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوانے کی منظوری دے دی ہے۔ رواں سال جولائی میں نگراں کمیٹی نے ان 29 کیسز کو فوجی عدالت بھیجنے کی منظوری دے دی تھی اور تب سے یہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے منتظر تھے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ کر معاملہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جنوری 2017 سے اب تک ایک بھی کیس فوجی عدالتوں کو نہیں بھیجا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خط کے بعد وزارت داخلہ متحرک ہو گئی اور اب حکومت کی منظوری ملنے کے بعد وزارت داخلہ جلد یہ کیسز فوجی عدالتوں کو بھیج دے گی۔

loading...