اشاعت کے باوقار 30 سال

انتخابی اصلاحات قانون کےخلاف درخواست پر اعتراضات چیلنج

انتخابی اصلاحات قانون کےخلاف درخواست پر اعتراضات چیلنج

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات قانون کےخلاف درخواست پر اعتراضات کو چیلنج کر دیا اور عدالت سے جلد سماعت کی اپیل کر دی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات قانون کے ذریعے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنا دیا گیا، عدالت سے نا اہل شخص کو پارٹی صدر بنانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور یہ بل الیکشن قانون آئین سے متصادم اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کے معاملے پر آئینی درخواست دائر کی، رجسٹرار آفس نے درخواست پراعتراضات عائد کر دئے، عدالت سے استدعا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔

loading...