اشاعت کے باوقار 30 سال

میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

کراچی: نیب نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ابتدائی طور پر وسیم اختر کے بینک اکاﺅنٹ کی جانچ بڑتال کی جائے گی ۔نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سال کا ریکارڈ اور اہم فائلوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا، جب کہ حالیہ دنوں میں خریدی گئی جائیداد کا بھی ریکارڈ نکالا جا رہا ہے۔ دوسری طرف نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیہ عظمی کے مخصوص ملازمین کا بھی ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔

loading...