اشاعت کے باوقار 30 سال

سینیٹر اعتزاز احسن سابق وزیر اعظم نواز شریف پر برس پڑے

سینیٹر اعتزاز احسن سابق وزیر اعظم نواز شریف پر برس پڑے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن سابق وزیر اعظم نواز شریف پر برس پڑے۔ نوازشریف بتائیں آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں؟ نواز شریف کے ساتھ مل بیٹھنا مشکل ہو گیا ہے، وہ خود مشکل میں ہیں، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے جبکہ رحمان ملک نے کہا کہ میاں صاحب کو مشکل وقت میں آصف زرداری یاد آ جاتے ہیں میاں صاحب جواب دیں کہ وہ کس کے کہنے پر کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے۔ نواز شریف کے بیان پر سینیٹر اعتزاز احسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر صوبے میں ان کی حکومت ہے اور کہتے ہیں کہ سازش ہو رہی ہے، حکومت ان کی اپنی ہے تو جمہوریت کو کس سے خطرہ ہے، نواز شریف مشکل میں ہیں، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہر پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں، کہتا رہا ہوں کہ نواز شریف شیڈو باکسنگ کر رہے ہیں۔ وہ بتائیں کہ آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں۔ میاں صاحب نام لیں کہ آصف زرداری کس کے کہنے پر ان کیخلاف بات کر رہے ہیں مبہم باتیں کرنا چھوڑ دیں میاں صاحب نے اسلم بیگ کے ساتھ مل کر بے نظیر کی حکومت کے خلاف سازش کی اور ججز پر دباؤ ڈال کر انہیں سزا دلوائی جبکہ یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دلوایا گیا نواز شریف نے فوج، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر جمہوریت کو بھی نقصان پہنچایا جس کا اپنا ماضی داغدار ہو وہ کس دور کے خلاف کیا بات کرے گا اس وقت نواز شریف مشکل میں ہیں جمہوریت نہیں جب حکومت ان کی اپنی تو جمہوریت کو کس طرح خطرہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف چالیس گاڑیوں کے قافلے میں عدالتوں میں جاتے ہیں نااہل وزیر اعظم کو اتنا پروٹوکول کس وجہ سے دیا جا رہا ہے فرد جرم کے دفاع میں نواز شریف کے پاس ایک لفظ یا ثبوت نہیں ہے میاں صاحب پھنسے ہوئے ہیں ریفرنس میں ان کے خلاف فیصلہ لازم ہے مگر میاں صاحب اور مریم نواز دیوار توڑ کر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں قبل ازیں میاں نواز شریف کے بیان پر سینیٹر رحمان ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کو مشکل وقت میں آصف زرداری یاد آ جاتے ہیں میاں صاحب جواب دیں کہ وہ کس کے کہنے پر کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کس کو خوش کرنے کیلئے کام نہیں کرتے جبکہ میاں صاحب بتائیں کہ ہماری حکومت کے خلاف وہ کس سے ملتے رہیں؟ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کسی اور کو خوش کرنے کے لئے انہیں گالیاں دے رہے ہیں۔

loading...