اشاعت کے باوقار 30 سال

و فاقی وزراء کی گفتگو سے ملک دشمنی کی بو آ رہی ہے

و فاقی وزراء کی گفتگو سے ملک دشمنی کی بو آ رہی ہے

لاہور: تحریک انصاف پنجاب کے سربراہ میڈیا سیل ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ نا اہل شریف کو سرکاری پروٹوکول دے کر نا اہل حکومت اداروں کا مذاق اڑا رہی ہے شاہی برات عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی بھونڈی حرکت ہے اداروں کو ہراساں کر کے نا اہل لیگ مطلب کا فیصلہ حاصل کر نے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے شریف فیملی نا اہل ہو چکی شاہی پروٹوکول میں ہی وہ انشاء اللہ جیل جائیں گے کرپشن سے بنے محلوں میں رہنے والوں کا حساب کتاب شروع ہو چکا وفاقی وزیر ریاستی امور چلانے کی بجائے شریف فیملی کے ذاتی غلام بن چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر شاہد صدیق نے نیب کی جانب سے پنجاب ہاؤس میں سمن پر دستخط کرانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے چیئرمین کی تعیناتی میں پی ٹی آئی کو نظر انداز کیا گیا تحریک انصاف کے خدشات درست
ثابت ہو رہے ہیں کہ نیب شریف فیملی کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے نیب شریف فیملی کا دفاع کرنے کی بجائے ان پر قائم مقدمات کی روشنی میں ان سے سلوک کرے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ایک سے بڑھ کر ایک وفاداری اور جی حضوری کا کردار ادا کر رہے ہیں مریم اورنگزیب‘ طلال چوہدری‘ طارق چوہدری ‘ دانیال عزیر ‘ خواجگان اور ان کے ہم نوا اپنی گفتگو کا جائزہ لیں ان کی گفتگو سے ملک دشمنی کی بو آتی ہے جسے ہر پاکستانی محسو س کر رہا ہے
کرپشن محل میں دراڑیں پڑ چکی ہیں جلد ن لیگ مختلف ناموں سے سامنے آئے گی تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف مہم کامیاب ہو چکی ہے طاقت ور طبقہ کو کٹہرا میں لانے کا
کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے تحریک انصاف چوروں کا پیچھا کرتی رہے گی۔

loading...