اشاعت کے باوقار 30 سال

چین نے پہلا الیکٹرک طیارہ تیار کر لیا

چین نے پہلا الیکٹرک طیارہ تیار کر لیا

بیجنگ: چین نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے والا پہلا برقی طیارہ تیار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں تیار کردہ دو نشستوں پر مشتمل پہلے برقی طیارے نے کامیاب پرواز کی۔ طیارے کے آزمائشی اڑان کا تجربہ کامیاب رہا۔ جہاز نے 45 منٹ کی آزمائشی پرواز کرنا تھی لیکن حیران کن طور پر وہ 2 گھنٹے تک کامیابی سے پرواز کرتا رہا۔ یہ جدید طیارہ شین یانگ ایرو اسپیس یونیورسٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جب کہ طیارے میں پائلٹ کے لیے پیراشوٹ کا نظام کی سہولت بھی موجود ہے۔ جدید برقی طیارہ نئے پائلٹس کی تربیت کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور ہنگامی طور پر مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن ، سیاحت کے لیے مند پسند علاقوں میں لینڈنگ اور فضا سے تصاویر لینے کے لیے بھی مددگار ثابت ہو گا۔

loading...