اشاعت کے باوقار 30 سال

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پارلیمانی سربراہان سے ملاقات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پارلیمانی سربراہان سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مختلف پارلیمانی رہنماﺅں سے ملاقات کی، وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، غوث بخش مہر، میر حاصل خان بزنجو، سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور محمد اعجاز الحق شامل تھے۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں قومی اہمیت کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں چوہدری نثار علی خان، خواجہ محمد آصف، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق شریک تھے۔

loading...