اشاعت کے باوقار 30 سال

نواز شریف اور چوہدری نثار میں دوریاں برقرار

نواز شریف اور چوہدری نثار میں دوریاں برقرار

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان دوریاں برقرار ہیں اور جمعرات کو جب چوہدری نثار نواز شریف سے ملاقات کے لیے پنجاب ہاؤس پہنچے تو ان کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات نہ ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے چوہدری نثار کے پارٹی میں ذاتی مفاد کے حوالے سے بیان پر سخت اظہار ناپسندیدگی کیا ہے اسی وجہ سے نواز شریف کا سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار سے سرد رویہ نظر آیا اور چوہدری نثار کی خواہش کے باوجود نواز شریف اکیلے ملاقات سے کتراتے رہے ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے چوہدری نثار سے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہی ملاقات کی نواز شریف نے رہنماؤں سے گفتگو میں چوہدری نثار کو بین السطور پیغام بھی دیا اور ایک موقع پر کہا کہ ہم اصولوں پر کھڑے ہیں دیکھتے ہیں کون ساتھ کھڑا رہتا ہے پارٹی پر مشکل وقت ہے ایسے میں سب کا اتحاد ناگزیر ہے سابق وزیر اعظم کی گفتگو کے دوران زیادہ تر خاموش رہے اور نثار کلثوم نواز کی صحت بارے دریافت کر کے چلے گئے۔

loading...