اشاعت کے باوقار 30 سال

کوہلی آئی سی سی کے لاڈلے نکلے

کوہلی آئی سی سی کے لاڈلے نکلے

نئی دہلی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے باوجود کلین چٹ دے دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران واکی ٹاکی پر کسی سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق کپتان ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے واکی ٹاکی استعمال کرتے رہے۔کوہلی کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا کہ کوہلی آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان کے خلاف بڑی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ تاہم آئی سی سی نے معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد کوہلی کو کلین چٹ دے دی ہے۔ آئی سی سی کے آرٹیکل 4.2 کے مطابق میچ کے دوران کسی بھی قسم کے لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ، لینڈ لائن، فون یا کسی دوسرے آگے کے استعمال پر پابندی ہوتی ہے۔ تاہم کھلاڑی آپس میں بات چیت کے لیے ڈگ اور ڈریسنگ روم کے درمیان واکی ٹاکی استعمال کر سکتے ہیں۔ بھارتی کپتان نے مینجر سے واکی ٹاکی استعمال کرنے کی اجازت بھی لی تھی۔

loading...