اشاعت کے باوقار 30 سال

طلال چوہدری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

طلال چوہدری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر سو دھوم مچ گئی، اس ویڈیو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف برادران عدالتوں کو دھوکہ نہیں دے سکتے، ان کا چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے، شہباز شریف ایک ولیتی قسم کا جعل ساز ہے اور ان کے چہرہ سے قوم بخوبی آگاہ ہے، طلال چوہدری کا مزید کہنا کہ مشرف شہباز شریف کا محسن تھا اور ان کی گود میں بیٹھ کر یہ طرح طرح کے مفادات حاصل کرتے رہے مگر بعد ازاں پینترا بدل گئے، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف عدالتوں سے نہیں بچ سکتے ہیں، انہیں قانون کے شکنجہ میں آنا ہی پڑے گا۔

loading...