اشاعت کے باوقار 30 سال

حسین نواز اور حسن نواز کی جائیداد کی تلاش شروع

حسین نواز اور حسن نواز کی جائیداد کی تلاش شروع

لاہور: نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کی لاہور میں جائیداد کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں نیب لاہور نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو باقاعدہ ایک مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے حسن نواز اور حسین نواز کی لاہور میں تمام جائیداد کا سراغ لگا کر اس کی تفصیلات نیب کو فراہم کرے بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے کی جانے والی یہ کارروائی نیب لاہور کی اس کارروائی کا حصہ ہے جس کے تحت نیب میں حسن نواز اور حسین نواز کی جائیداد کی قرقی کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

loading...