اشاعت کے باوقار 30 سال

قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی انتقال کر گئیں

قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی انتقال کر گئیں

لندن: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔ دینا واڈیا 15 اگست 1919ء کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں اور 98 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔ دینا واڈیا 2004ء میں پاکستان آئی تھیں اور مزار قائد پر حاضری دی تھی وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی تھیں۔

loading...