اشاعت کے باوقار 30 سال

بے نظیر بھٹو پر فلم بنانے کے لئے کام شروع

بے نظیر بھٹو پر فلم بنانے کے لئے کام شروع

اسلام آباد: شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو پر فلم بنانے کے لئے کام شروع کر دیا ہے، اس حوالے سے بے نظیر بھٹو کی بھانجی صنم بھٹو کی بیٹی جو شکل و صورت سے بے نظیر بھٹو سے مشابہت رکھتی ہیں کو مرکزی کردار کے لئے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور بے نظیر بھٹو کی بھانجی آزادے سے ابھی تک اس ضمن میں پروڈکشن ہاس کی بات نہیں ہوئی، تاہم وہ کہانی پر ابتدائی کام مکمل کرنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور صنم بھٹو کی بیٹی آزادہ سے بات کریں گے۔ فلم کے ذریعے بے نظیر بھٹوکی زندگی کے ان پہلوں پربھی روشنی ڈالی جائے جوبہت مثبت اورجاندارہیں ،تاہم فلم بنانے کا حتمی فیصلہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور آزادہ کی رضامندی پر منحصر ہے۔

loading...