اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

امریکہ کو تنہا کرنے کے لئے روس ہماری مدد کرے

امریکہ کو تنہا کرنے کے لئے روس ہماری مدد کرے

تہران: ایران کے رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے روسی صدر ولادیمیر پوتن پر زور دیا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کو تنہا کرنے کے لیے طریقے تلاش کرنے میں ایران کی مدد کرے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق علی خامنہ ای نے روسی صدر سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کو تنہا کرنے اور مشرق وسطی میں استحکام لانے کے لیے تہران اور ماسکو کو باہمی تعاون بڑھانا چاہیے۔ ایران کے ریاستی ٹی وی چینل کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایرانی رہنماں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ 'ہمارے تعاون سے امریکہ کو تنہا کیا جا سکتا ہے شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ناکامی سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن امریکہ اب بھی اپنی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔'خیال رہے کہ ایران اور روس شام کے صدر بشار الاسد کے دو بڑے حامی ہیں۔ دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے صدر پوتن سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور روس مل کر 'علاقائی دہشت گردی' سے نمٹ سکتے ہیں۔ صدر روحانی نے روسی صدر اور آذربائیجان کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا 'ہمارے تعاون کے باعث اس خطے میں دہشت گردی سے نمٹا گیا ہے ۔۔۔ ہم مل کر خطے میں امن قائم کر سکتے ہیں۔'روسی صدر پوتن نے ایران کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے اس کو کارآمد قرار دیا۔ صدر پوتن نے کہا کہ 'ہم عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے ایرانی جوہری معاہدے میں یک طرفہ کسی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں۔'روسی صدر کے ایران کے دورے کے دوران روسی کمپنی روزنیفٹ اور نیشنل ایرانین آیل کمپنی کے درمیان 30 بلین ڈالر کا معاہدے طے پایا۔

loading...