اشاعت کے باوقار 30 سال

ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی

ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت پنجاب ہاﺅس مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا جس میں راجہ ظفر الحق، مشاہد اللہ، چودھری تنویر، پرویز رشید، سعد رفیق، زاہد حامد، انوشہ رحمان، طارق فضل چودھری، طلال چودھری، امیر مقام شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اس کے علاوہ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز اور احتساب عدالت میں پیشی پر بات چیت ہوئی، پارٹی رہنماﺅں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق دریافت کیا، اس موقع پر نواز شریف کا پارٹی رہنماﺅں سے کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی ،ہمارے ساتھ تصادم کیا گیا، سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بے اصولی کی نہ آئندہ ایسا کچھ کریں گے ،ہم اقتدار نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں مقدمات کا سامنے کرنے کے لئے ہی آیا ہوں، مقدمات سے گھبرانے والا نہیں۔

loading...