اشاعت کے باوقار 30 سال

جیل انتظامیہ کا مفتی عبدالقوی کو رکھنے سے انکار

 جیل انتظامیہ کا مفتی عبدالقوی کو رکھنے سے انکار

ملتان: ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کو لینے سے انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے پولیس اہلکاروں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو نیو سینٹرل جیل منتقل کیا جائے۔ نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے مفتی عبدالقوی کو ہائی پروفائل کیس ہونے کی وجہ سے لینے سے انکار کیا ہے جس کے بعد پولیس ملازمین نے اعلیٰ افسران سے رہنمائی طلب کر لی ہے۔

loading...