اشاعت کے باوقار 30 سال

چین سے یورپ تک چلنے والی ٹرین کا افتتاح

چین سے یورپ تک چلنے والی ٹرین کا افتتاح

بیجنگ: یورپ اور چین کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے آذربائیجان، ترکی اور جارجیا کے حکمرانوں نے مل کر 826 کلومیٹر طویل فاصلے کو طے کرنے کے لیے 3 ممالک سے گزرنے والی ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ٹرین کے ذریعے 105 پانچ کلومیٹر طویل نئی پٹریوں پر 10 لاکھ مسافروں سمیت 50 لاکھ ٹن سامان بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے گا۔ اس اقدام کے ذریعے چین سے یورپ کا سفر تقریباً 15 دنوں میں طے کیا جا سکے گا جو سمندری راستے کے مقابلے میں آدھا وقت اور ہوائی جہاز سے تقریباً آدھی قیمت میں دستیاب ہو گا۔

loading...