اشاعت کے باوقار 30 سال

آپریشن ردالفساد: سمگلرز سمیت 16 دہشت گرد گرفتار

آپریشن ردالفساد: سمگلرز سمیت 16 دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، کارروائیوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے سہولت کار اور سمگلرز سمیت 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں نے ڈی جی خان، اسلام آباد، لاہور اور اٹک میں آپریشنز کئے، جس کے نتیجے میں معاونت کار اور سمگلرز سمیت 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشز کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

loading...