اشاعت کے باوقار 30 سال

امیشا پٹیل کو اپنی بولڈ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

امیشا پٹیل کو اپنی بولڈ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کو اپنی بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں فلم کہو نا پیار ہے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پر شوٹنگ کے دوران لی ہوئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جو ان کے بہت سارے مداحوں کو ذرا بھی نہیں بھائی۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر مداحوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔ ایک مداح نے ان کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ وہ اس طرح کی تصاویر پوسٹ نہ کیا کریں کیونکہ ایسی تصاویر ان کی شخصیت پر ذرا نہیں بھاتی ہیں۔ ایک دوسرے مداح نے بھی کہا کہ انہیں اب جلد ہی شادی کر لینی چاہیئے۔ اس سے قبل بھی اداکارہ کو ایک صحافی کی جانب سے ان کے نام امیشا سے پکارا گیا تھا جو انہیں بالکل اچھا نہیں لگا تھا اور انہوں نے صحافی کو فوری ٹوک کر کہا کہ انہیں امیشا جی کہہ کر پکارا جائے۔ اداکارہ کی جانب سے یہ پہلی بار نہیں کہ انہوں نے اپنی بولڈ تصویریں شیئر کی ہوں اس سے قبل بھی وہ ایسی تصویریں شیئر کرتی رہی ہیں اور جب بھی انہیں اچھا خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

loading...