اشاعت کے باوقار 30 سال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو گیا ہے ،پٹرول کی نئی قیمت 75 روپے 99 پیسے ہو گئی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 84 روپے 59 پیسے ہو گئی ۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیاجس کے باعث مٹی کاتیل اب 53 روپے فی لیٹر ہو گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 49 روپے مقرر کی گئی ،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر بروز بدھ رات 12 سے ہو گا۔

loading...