اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

آرمی چیف کی ثمر خان کے لئے مالی امداد کی ہدایت

آرمی چیف کی ثمر خان کے لئے مالی امداد کی ہدایت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپردیر کی شمر خان کے لئے مالی امداد کی ہدایت کی ہے، ثمر خان تنزانیہ میں سائیکل مقابلوں میں شرکت کریں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دیر کی خاتون ثمر خان کی مالی امداد کی ہدایت کی ہے، ثمر خان قراقرم رینج گلیشیئر پر سائیکلنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو اب افریقہ کی کلی منجارو کی بلند چوٹی پر سائیکلنگ کریں گی۔ ثمر خان تنزانیہ میں ماؤنٹین سائیکلنگ یونٹ میں بھی شریک ہوں گیں۔ آرمی چیف نے ثمر خان کی مالی امداد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ نوجوانوں کی ہر شعبہ میں حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔

loading...