اشاعت کے باوقار 30 سال

افغان صدر اشرف غنی کی بلیک میلنگ

افغان صدر اشرف غنی کی بلیک میلنگ

نئی دہلی(اے این این) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس وقت تک پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کا حصہ نہیں بنے گا جب تک پاکستان انہیں بھارت کی سرحدوں، واہگہ اور اٹاری تک رسائی نہیں دے گا۔ نئی دہلی میں ویویکا نندا انٹرنیشنل فانڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ اگر سی پیک کے ذریعے بھارت تک رسائی نہیں دی گئی تو کابل پاکستان کی وسطی ایشیا تک رسائی کو روک دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لاجسٹکس سمیت دیگر بنیادی معلومات فراہم کر دی گئی ہیں اب پاکستان نے فیصلہ کرنا ہے اور ہمارا رد عمل پاکستان کے فیصلے پر انحصار کرتا ہے۔ اشرف غنی نے امریکا کی نئی افغان پالیسی میں بھارت کے کردار پر بات چیت کو خوش آئند کہا۔ اشرف غنی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی ایشیا سے متعلق حکمت عملی کو خطے کے لئے گیم چینجر قرار دیا جیسا کہ وہ خطے میں مختلف کثیر الجہتی حالت پر مبنی نقطہ نظر کی تجویر دیتے ہیں۔

loading...