اشاعت کے باوقار 30 سال

شاہ رخ خان کی بیٹی نے بالی ووڈ اداکاراوں کو پیچھے چھوڑ دیا

شاہ رخ خان کی بیٹی نے بالی ووڈ اداکاراوں کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔شاہ رخ خان کا شمار بھارت کی مقبول ترین شخصیات میں ہوتا ہے، ان کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے۔ صرف شاہ رخ خان ہی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ اور تینوں بچوں کو بھی بھرپور میڈیا کوریج ملتی ہے۔ حال ہی میں سہانا خان کی نئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں وہ سنہرے رنگ کے لباس میں ملبوس بے انتہا خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ گزشتہ روز شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مغربی تہوار ہالووین کی پارٹی منعقد کی جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے متعدد اسٹارز نے شرکت کی۔ ایک سے ایک بڑھ کر حسینہ تقریب میں موجود تھی تاہم شاہ رخ اور گوری کی نوجوان بیٹی سہانا خان نے اپنی خوبصورتی کے باعث محفل لوٹ لی۔ ہر ایک نظر صرف سہانا پر ہی تھی لوگ ان کی خوبصورتی کی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ سہانا پارٹی میں سنہرے رنگ کے لباس میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی تھیں، جب کہ ان کی والدہ گوری خان بھی سفید رنگ کے سوٹ میں بے حد پرکشش لگ رہی تھیں۔ سہانا کے علاوہ پارٹی میں ملائکہ اروڑا خان، معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا، ہرتیک روشن کی سابق اہلیہ سوزان خان، انیل کپور کے چھوٹے بھائی اداکار سنجے کپور اور اداکارہ الیانا ڈی کروز سمیت متعدد اسٹارز نے شرکت کی۔ ملائکہ بھی پارٹی میں سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کر کے آئی تھیں تاہم سب کی توجہ سہانا خان پر ہی مرکوز تھی۔

loading...