اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں خفیہ روابط

پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں خفیہ روابط

کراچی: بھارتی ٹی وی چینلز نے تفریحی پروگرامز میں مدعو کرنے کے لئے پاکستانی فنکاروں سے خفیہ طور پر رابطے شروع کر دئیے۔ پاکستانی کامیڈین فنکاروں نے بھارتی چینلز میں عمدہ پرفارمنس دکھائی تھے جس کی اب ان تفریحی چینلز پر کمی محسوس کی جانے لگی ہے۔ دوسری جانب بھارتی چینلز کی درخواست پر پاکستانی فنکاروں نے ویز ے اپلائی کئے تو بھارتی سفارت خانے نے ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار روف لالہ نے ویزا مانگا تو انہیں نہیں دیا گیا۔ دیگر فنکاروں نے بھارتی چینلز پر کام کو فی الحال حالات بہتر ہونے تک کے لئے چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلمسازوں نے بھی پاکستانی فنکاروں سے رابطے کئے ہیں۔ ان میں عدنان صدیقی، سجل علی، صبا قمر، فواد خان، علی ظفر، حمائمہ ملک، ماہرہ خان و دیگر شامل ہیں۔ ان فنکاروں نے فی الحال پاکستان میں ٹی وی اور فلموں کی مصروفیات کا بہانہ کر کے انکار کر دیا ہے۔ بیرون ملک میں عکس بندی کی آفرز کو بھی فی الحال قبل از وقت قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اس میں کوئی شک نہیں لیکن سب سے پہلے ملک کی سلامتی و استحکام کی بنا پر ہم پاکستانی ہیں۔ ملکی فلم انڈسٹری کو اب اپنے فن سے پروان چڑھائیں گے۔

loading...