اشاعت کے باوقار 30 سال

میرے وزن کا میرے کیریئر اور پرفارمنس سے کوئی تعلق نہیں

میرے وزن کا میرے کیریئر اور پرفارمنس سے کوئی تعلق نہیں

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا شمار اگر سب سے فٹ اداکاراؤں میں کیا جائے تو غلط نہیں ہو گا کیوں کہ انہوں نے ایک سال سے کم عرصے میں 25 کلو وزن کم کر کے سب حیران کر دیا۔ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ’ایمانداری کی بات کی جائے تو صرف جسمانی طور پر خود کو تبدیل کرنا ہی سب کچھ نہیں ہوتا، ا آپ کی طاقت، ہمت، اور آپ اپنے بارے میں کتنا اچھا سوچ رہے ہیں یہ سب باتیں بہت اہمیت رکھتی ہیں، جیسے آپ ایسے کپڑے پہنے جو کبھی آپ کو فٹ نہیں آ رہے تھے لیکن اب فٹ ہو گئے، تو جب آپ خود کو شیشے میں دیکھیں گے تو ایک الگ سی خوشی اور جذبہ محسوس ہو گا، جو بیحد ضروری ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’جو بھی وزن کم کرنا چاہتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہمت رکھے، جب میں اب خود کو آئینے میں دیکھتی ہوں تو مجھے بیحد خوشی ہوتی ہے اور خود پر فخر ہوتا ہے‘۔ اپنی اداکاری کے حوالے سے حریم فاروق نے کہا کہ ’میرا وزن پہلے 25 کلو زیادہ تھا، لیکن میرا ٹیلنٹ تب بھی میرے ساتھ تھا، لوگ مجھے قبول کرتے تھے، مجھے پروجیکٹس مل رہے تھے اور میں ہر اس جگہ جاتی تھی جہاں مجھے جانا تھا، اب میرا وزن 25 کلو کم ہے، لیکن سب کچھ پہلے جیسا ہی ہے، میرے وزن کا میرے ٹیلنٹ سے کوئی تعلق نہیں‘۔

loading...