اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکی فوج کو شمالی کوریا کے خلاف ہر دم تیار رہنے کی ہدایت

امریکی فوج کو شمالی کوریا کے خلاف ہر دم تیار رہنے کی ہدایت

واشنگٹن : امریکی نائب صدر مائیک پینس کہا ہے کہ نے ہم اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہردم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دفاع پر مجبور کیا گیا تو اپنی حفاظت کے لیے ہر آپشن استعمال کریں گے۔ نارتھ ڈکوٹا ایئر بیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کا نیوکلئیر پروگرام ختم کرنے کے لئے امریکہ اپنا دباؤ برقرار رکھے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے مہم سے دستبردار نہ ہونے پر مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ دوسری جانب امریکا کی مسلح فوج کے سربراہ جیمز میٹس نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ پیانگ یانگ جوہری ہتھیاروں کے ذریعے ہمیں تباہ کرنے کی دھمکیاں دینا بند کرے۔ امریکی جنرل جیمز میٹس نے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سانگ یانگ مو کے ہمراہ شمالی کوریا کی سرحد سے کچھ فاصلے پر واقع غیر مسلح زون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل جیمز میٹس نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اْن کی حکومت کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنانگ یانگ اپنے لوگوں کے ساتھ برا برتاؤ کرتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے ہمسائے میں جنوبی کوریا واقع ہے جس نے اپنے لوگوں کے لیے جمہوریت کو ترجیح دی ہے۔جیمز میٹس نے کہا کہ ہمارا مقصد جنگ نہیں بلکہ جزیرہ نما کوریا کو مکمل اور ناقابل واپسی غیرنیوکلیئر خطہ بنانا ہے۔

loading...