اشاعت کے باوقار 30 سال

قومی ترانے کی عزت کرنی ہے تو پاکستان سے سیکھیں

قومی ترانے کی عزت کرنی ہے تو پاکستان سے سیکھیں

ممبئی: بھارتی گلوکار سونو نگم اپنے گیتوں کی بجائے متنازعہ بیانات دینے کے حوالے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اپنے تازہ بیان میں انہوں نے کہا قومی ترانے کی عزت کرنی ہے تو پاکستان سے سیکھیں۔ یاد رہے گزشتہ برس بھارتی سپریم کورٹ نے سینما گھروں میں فلموں کی نمائش سے قبل قومی ترانہ لازمی بجانے کا حکم جاری کیا تھا تاہم تین روز قبل عدالت کے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران کہا گیا کہ سینما میں فلم کی نمائش سے قبل لوگوں کو اپنی حب الوطنی ظاہر کرنے کے لیے قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران کھڑے ہونے کی کوئی ضرورت نہیں اور یہ کہیں نہیں لکھا کہ اگر کوئی شخص قومی ترانہ بجنے کے دوران کھڑا نہیں ہوتا تو وہ محب وطن نہیں۔

loading...