اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

افغان صدر کھل کر بھارت کی حمایت میں بول پڑے

افغان صدر کھل کر بھارت کی حمایت میں بول پڑے

نئی دہلی: افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اس وقت تک پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا حصہ نہیں بنے گا جبکہ پاکستان انہیں بھارت کی سرحدوں، واہگہ اور اٹاری تک رسائی نہیں دے گا۔ نئی دہلی میں ویویکانندا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھا کہ اگر سی پیک کے ذریعے بھارت تک رسائی نہیں دی گئی تو کابل پاکستان کی وسطی ایشیا تک رسائی کو روک دے گا۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لوجسٹکس سمیت دیگر بنیادی معلومات فراہم کردی گئی ہیں اب پاکستان نے فیصلہ کرنا ہے اور ہمارا رد عمل پاکستان کے فیصلے پر انحصار کرتا ہے۔ اشرف غنی نے امریکا کی نئی افغان پالیسی میں بھارت کے کردار پر بات چیت کو خوش آمدید کہا۔ اشرف غنی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی ایشیا سے متعلق حکمت عملی کو خطے کے لیے ’گیم چینجر‘ قرار دیا جیسا کہ وہ ’خطے میں مختلف کثیر جہتی حالت پر مبنی نقطہ نظر کی تجویر دیتے ہیں‘۔ افغان صدر نے امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کے دورہ افغانستان کے بعد بھارت کا دورہ کیا تھا۔

loading...