اشاعت کے باوقار 30 سال

نریندر مودی کے چہرے پر خاتون نے چوڑیاں دے ماریں

نریندر مودی کے چہرے پر خاتون نے چوڑیاں دے ماریں

گجرات: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے چہرے پر خاتون نے چوڑیاں دے ماریں۔ نریندر مودی کے چہرے پر بھارتی ریاست گجرات کیش ہر ودودرا میں روڈ شو کے دوران چلتی گاڑی میں این جی او آشا سے تعلق رکھنے والی خاتون چندریکا سولنکی نے چوڑیاں دے ماریں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی غلط پالیسیوں اور شدت پسندی کے باعث دیگر ممالک کے علاوہ اپنے ہی ملک بھارت میں بھی سخت ناپسند کیے جاتے ہیں۔ جس کی تازہ مثال حال ہی میں دیکھنے میں آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرا مودی چند روز قبل مختلف پروجیکٹس کے افتتاح کے سلسلے میں گجرات میں موجود تھے۔ وہ گجرات کے شہر ودودرا کے علاقے نولاکھی گرانڈ سے اپنی گاڑی میں ائیرپورٹ کی جانب جا رہے تھے، مودی کی آمد کا سن کر علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی اور پرجوش ہو کر نعرے لگا رہی تھی۔

loading...