اشاعت کے باوقار 30 سال

خالق چشتی کی فلم ’’آفٹر لو‘‘ تعطل کا شکار

خالق چشتی کی فلم  ’’آفٹر لو‘‘ تعطل کا شکار

مانگا منڈی : معروف بھگنڑا کنگ دلیر مہندی کے بھائی شمشیر سنگھ مہندی کی وفات کی وجہ سے خالق چشتی کی نئی فلم ’’آفٹر لو‘‘ تعطل کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق میوزک ورلڈ فلمز نے اپنی نئی فلم ’’آفٹر لو‘‘ کا افتتاح کیا تھا جس میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ساتھ دلیر مہندی کے بھائی شمشیر سنگھ مہندی بھی کاسٹ میں شامل تھے اور انہوں نے باقاعدہ افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی تھی ۔ان کی ناگہانی وفات کی بناء پر اب ’’آفٹر لو‘‘ پر کام روک دیا گیا ہے فلم کے پروڈیوسر خالق چشتی نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ شمشیر سنگھ مہندی نے اس فلم میں کام کرنے کے لئے خود دلچسپی ظاہر کی تھی اور ان کے لئے کردار بھی خصوصی طور پر لکھوایا گیا تھا نومبر میں اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز کر دیا جانا تھا جسے بھارت پاکستان اور یو کے میں مکمل کیا جانا تھا مگر اب ان کی وفات کی وجہ سے تمام پراجیکٹ تعطل کا شکار ہو گیا ہے اب اس فلم کی دوبارہ کہانی لکھی جائیگی اور اس کی کاسٹ دوبارہ فائنل کرکے اس کا آغاز کیا جائیگا کیونکہ شمشیر سنگھ مہندی کا جو کردار لکھا گیا تھا وہ کسی اور سے نہیں کرواسکتے تھے اس لیئے اب ان کی جگہ ایک نیا کردار لکھا جائیگا اور شوٹنگز کی نئی تاریخوں کا اعلان بھی جلد کردیا جائیگا۔

loading...