اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

علی اعجاز کا اولڈ ایج ہوم قائم کرنے کا اعلان

علی اعجاز کا اولڈ ایج ہوم قائم کرنے کا اعلان

لاہور: کامیڈی فلموں کے بادشاہ علی اعجاز نے بے سہارا بزرگ شہریوں کی زندگی میں آسودگی کے لئے اولڈ ہوم قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پنجابی انسٹیبٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کے زیراہتمام لیجنڈ کامیڈی ہیرو علی اعجاز کی پچھترویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب میں اداکار علی اعجاز نے ننھا اور سلطان راہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات میں بچھڑے ہوئے ساتھی بہت یاد آتے ہیں۔ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے اسپتال کے لئے بہت محنت کی اور یہ اسپتال بن گیا اب وہ بھی پاکستان کے اہم شہروں میں بزرگوں کے لئے اولڈ ہوم بنانا چاہتے ہیں۔ تقریب میں کامیڈین عرفان کھوسٹ، عاصم بخاری، اظہر رنگیلا اور دیگر نے علی اعجاز کو پھولوں کے تحائف دئے کیک کاٹا اور خراج تحسین بھی پیش کیا۔

loading...