اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکی صدر یورپی رہنماؤں پر سیخ پا ہو گئے

امریکی صدر یورپی رہنماؤں پر سیخ پا ہو گئے

واشنگٹن : ایرانی جوہری معاہدے کے معاملے پر امریکی صدر یورپی رہنماؤں پر سیخ پا ہو گئے۔ فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر سے بولے، تم لوگ مال بناؤ، ہمیں بھی تمھاری ضرورت نہیں۔ امریکی صدر نے ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی توثیق سے انکا ر کر دیا تھا جس پر انہیں یورپی اتحادیوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی صدر نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے یورپی ممالک سے کہا کہ اس مسئلے میں ہمیں تمھاری ضرورت نہیں۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکیل اور فرانسیسی صدر کا نام لے کر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، تم لوگ ایران سے تجارت کر کے مال بناتے رہو۔

loading...