اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

سوشل میڈیا کے بغیر صدر نہیں بن سکتا تھا

سوشل میڈیا کے بغیر صدر نہیں بن سکتا تھا

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے برسر اقتدار آنے میں سوشل میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے جس کے استعمال کے بغیر وہ صدارتی الیکشن نہیں جیت سکتے تھے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی جیت کا سہرا سوشل میڈیا کے سر جاتا ہے جس کے بغیر ان کا امریکا کا صدر بننا بہت مشکل تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ خود سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں جہاں پیغامات لکھنا ایسا ہی ہے جیسے ٹائپ رائٹر پر لکھنا، آج کل ہر کوئی سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے جس کے ذریعے پیغام براہ راست پوری دنیا تک پہنچ جاتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ مجھے کچھ بھی کہنا ہوتا ہے وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کہہ دیتا ہوں اور براہ راست پیغام بھیجنے سے غیر شفاف میڈیا کوریج سے بچ جاتا ہوں، اس کے علاوہ کوئی میرے بارے میں کچھ بھی کہتا ہے میں اس کا فوراً جواب دے دیتا ہوں، موجودہ دور میں سوشل میڈیا پیغام رسانی کا بہت زبردست پلیٹ فارم ہے۔

loading...