اشاعت کے باوقار 30 سال

جنگی ہیلی کاپٹر اڑانے والے پہلے وزیر اعظم

جنگی ہیلی کاپٹر اڑانے والے پہلے وزیر اعظم

استنبول: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ترکی کے جنگی ہیلی کاپٹر ٹی 129 کو اڑا کر تجرباتی پرواز کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ترک ہیلی کاپٹر ٹی 129 کی اڑان بھر کر پاکستانی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف میں لکھوا دیا ہے۔ وزیراعظم نے ترک ہیلی کاپٹر پر تجرباتی پرواز کی اور ترکی کی دفاعی پیداواری صنعت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی میدان میں کامیابیوں پر رجب طیب اردوان حکومت مباکباد کی مستحق ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی 129 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے حوالے سے ترک حکام سے بات چیت جاری ہے اور پاک فوج بھی ہیلی کاپٹر کی خریداری کا جائزہ لے رہی ہے۔ ترک حکام نے بتایا کہ ٹی 129 کم وزن کا جنگی ہیلی کاپٹر ہے جو میزائل اور گنز سے لیس ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف 16 جنگی طیارے میں فائٹر پائلٹ کی پچھلی نشست رئیر کاک پٹ میں بیٹھ کر فوجی مشقوں کا جائزہ لیا تھا اور وہ ملکی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم بن گئے جنہوں نے جہاز میں بیٹھ کر فوجی مشق میں شرکت کی۔

loading...