اشاعت کے باوقار 30 سال

شمالی وزیرستان کی خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

شمالی وزیرستان کی خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

دتہ خیل: لاہور کے بعد شمالی وزیرستان میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، بچوں میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ،والدین خوشی سے نہال۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے نجی کلینک میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ،بچوں میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، خوش نصیب جوڑے کا تعلق شمالی وزیرستان دتہ خیل سے ہے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کے ہسپتال لیڈی ایچی سن میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی ولادت ہوئی تھی جس میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل تھیں اور کامیابی ڈلیوری پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی تھی۔

loading...