اشاعت کے باوقار 30 سال

مسلم لیگ ن کی ا علی عدلیہ کے ججز کے خلاف منظم مہم

مسلم لیگ ن کی ا علی عدلیہ کے ججز کے خلاف منظم مہم

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے ا علی عدلیہ کے جج صاحبان کے خلاف مہم چلانے کے لئے سوشل میڈیا اور میڈیا میں ٹاسک سونپ دئیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ٹارگٹ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے وہ جج صاحبان ہوں گے جنہوں نے پچھلے چند ماہ میں ن لیگی قیادت یا حکومت کے خلاف فیصلے دئے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں ان کی ذات کو سوشل میڈیا اور اخبارات میں نشانہ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلہ میں ن لیگ وکلاء ونگ کو ان کے خلاف مہم کی زمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار ، جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس اعجاز الحسن ، جسٹس عظمت سعید ،جسٹس گلزار ، جسٹس باقر نجفی، جسٹس مظاہر نقوی ٹارگٹ لسٹ میں شامل ہیں۔

loading...