اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

بھارت نے پاکستان کو ایشیا ہاکی کپ کے فائنل سے باہر کر دیا

بھارت نے پاکستان کو ایشیا ہاکی کپ کے فائنل سے باہر کر دیا

ڈھاکہ: بھارت نے پاکستان کو فیصلہ کن میچ میں ہرا کر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل سے باہر کر دیا۔ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے ابتدائی 2 کوارٹرز میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ 39ویں منٹ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف عمدہ موو بنائی اور ستبیر سنگھ کے ذریعے گول کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ آخری کوارٹر میں بلیوز شرٹس نے یکے بعد دیگرے 3 گول کر کے پاکستانی ٹیم کے میچ میں واپسی کے تمام راستے بند کر دیئے، یہ گول رمنپریت سنگھ اور للت اوپڈے نے میچ کے 51ویں اور 52ویں منٹوں میں کئے۔ بھارتی ٹیم کی طرف سے چوتھا گول گجرنت سنگھ نے کھیل ختم ہونے کے صرف 3 منٹ قبل کیا۔ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کو بھی گول کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے لیکن فاروڈز ان سنہری مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ یاد رہے اس سے قبل ایشیا کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے زیر کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ اتوار کو کھیلے گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ مقابلہ دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا، ایشیا کپ کا فائنل بھی اسی روز شیڈول ہے۔

loading...