اشاعت کے باوقار 30 سال

فرانسیسی اداکارہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں

فرانسیسی اداکارہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں

لاس اینجلس: فرانسیسی اداکارہ ڈینیلے دیریو 100 برس کی عمر میں چل بسیں۔ ڈینیلے نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ تھیٹر کی بھی معروف اداکارہ تھیں ان کا فن اداکاری کا کریئر 8 دہائیوں پر مشتمل تھا۔ اداکارہ ڈینیلے نے صرف 14 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا جو وہ 90 برس کی عمر تک پیش کرتی رہیں۔ انہوں نے 2 درجن سے زائد فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے۔ وہ فرانسیسی دنیائے فن کا ایک بڑا نام تھیں۔

loading...