اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

اداکارہ میرا کی فیملی کورٹ میں پیشی

اداکارہ میرا کی فیملی کورٹ میں پیشی

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے لاہور فیملی کورٹ میں پیشی کے موقعے پر اپنا لاس اینجلس کا دورہ کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ہالی ووڈ کا سفر نہایت کامیاب رہا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ اداکارہ میرا نے اپنے مبینہ شوہر عتیق الرحمان سے لاہور کے فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ میرا کے کیس کی سماعت ہونا تھی تاہم فیملی کورٹ کی جج بشری خالد کے رخصت ہونے پر کیس پر کارروائی نہ ہو سکی اور میرا کی درخواست پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ تاہم عدالتی ریڈار نے میرا کی فیملی عدالت میں آمد کی حاضری لگا لی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ انہیں عدالتوں پر پورا یقین ہے، جس طرح آج حاضر ہوئی ہوں بالکل اسی طرح اگلی پیشی پر بھی خود ہی آوں گی، اداکارہ نے کہا کہ انہیں عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقعے پر میرا بہت خوشگوار موڈ میں نظر آئیں، میڈیا سے گفتگو کے دوران وہ اپنے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی رہیں اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتی رہیں۔ اس موقعے پر میرا نے اپنے لاس اینجلس کے سفر کے بارے میں نہایت خوشگوار انداز میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا لاس اینجلس کا سفر بہت کامیاب رہا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل میرا نے ٹوئٹر پر ہالی ووڈ کی معروف آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کے مجسمے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ہالی ووڈ سے بڑی پیشکش ہوئی ہے اور اسی سلسلے میں وہ لاس اینجلس میں موجود ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ یہ پیشکش قبول کرتے ہوئے پروجیکٹ سائن کر لیں۔

loading...