اشاعت کے باوقار 30 سال

سینئر اداکار جاوید کوڈو کی حالت میں مزید بہتری

سینئر اداکار جاوید کوڈو کی حالت میں مزید بہتری

لاہور: سینئر اداکار جاوید کوڈو کی حالت میں مزید بہتری آ گئی اور انہوں نے سرکاری سطح پر علاج کروانے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے، ہدایتکار قیصر جاوید، خالد معین بٹ، نسیم وکی، محمد نعیم سمیت دیگر اداکاروں نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار جاوید کوڈو جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر ان کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی انتڑیوں کو صاف کیا، اب ان کی حالت قدرے بہتر ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز جاوید کوڈو کے ساتھی فنکاروں ہدایتکار قیصر جاوید، خالد معین بٹ، نسیم وکی، محمد نعیم سمیت دیگر نے ان کی عیادت کی اور ان سے خوش گپیاں کرتے رہے۔ اس موقع پر جاوید کوڈو نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پر میرا علاج معالجہ کروا کے فنکار دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں تاکہ واپس آ کر ان کے چہروں پر دوبارہ سے مسکراہٹیں بکھیر سکوں۔

loading...