اشاعت کے باوقار 30 سال

دیوالی کے موقع پر آتشبازی کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی

دیوالی کے موقع پر آتشبازی کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی

نئی دہلی : نئی دہلی میں سپریم کور ٹ نے دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی ہے جس کے نتیجے میں آتش بازی کے سامان کو پولیس اسٹیشن کے قریب زمین میں دفن کیا جا رہا ہے۔ اس دیوالی پر بھارت کے دارالحکو مت کے تھانوں کے لیے آتش گیر مادے کو زمین میں دفنانا ایک محفوظ طریقہ ہے تھانوں نے تقریباً دو ٹن آتش گیر مادہ قبضہ میں لیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے نئی دہلی میں اس دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے سامان کی فروخت پر پا بندی عائد کی گئی جس کا مقصد شہر میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانا ہے۔

loading...