اشاعت کے باوقار 30 سال

کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ

کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ

نئی دلی: بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان سے دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر نظر ثانی اور اس کی والدہ کو پاکستان جانے اور بیٹے سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھارتی مشیر قومی سلامتی اور سیکرٹری خارجہ سے بھی چند روز میں ملاقاتیں کریں گے۔

loading...