اشاعت کے باوقار 30 سال

دروازہ کھٹکھٹائے گھر میں داخل ہونے کی سزا

دروازہ کھٹکھٹائے گھر میں داخل ہونے کی سزا

نالندہ : بہار کے نالندہ ضلع میں شرمسار کرنے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے ۔ 54 سال کے مہیش ٹھاکر کو گاؤں کے دبنگ شخص کے گھر میں دروازہ کھٹکھٹائے بغیر داخل ہونا مہنگا پڑ گیا ۔ ضلع کے نور سرائے تھانہ حلقہ کے اجنورا گاوں میں اجے پور پنچایت کے مکھیا دیا نند مانھی اور گاؤں کے دبنگوں نے طالبانی فرمان جاری کر کے قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ۔ انہوں نے مہیش ٹھاکر سے نہ صرف زمین پر تھوک پھینک کر چٹوایا بلکہ خواتین کے ذریعہ اس کی چپل سے پٹائی بھی کروائی ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مہیش ٹھاکر گاوں کے سریندر یادو کے گھر میں اجازت کے بغیر اندر چلا گیا تھا۔ پھر گاوں میں پنچایت بلا کر مکھیا نے اسے تھوک چاٹنے کا حکم دیا ۔ اس پورے واقعہ کی ویڈیو کسی نے موبائیل سے شوٹ کر لی ۔ ادھر اس معاملہ میں ایس پی سدھیر کمار پوریکا نے فون پر بتایا کہ اگر متاثرہ شخص کے ذریعہ تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی جاتی ہے تو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ شخص نے ملزموں کے خلاف تھانہ میں شکایت کر دی ہے۔

loading...