اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

کیلیفورنیا: آگ سے سات ہزار عمارتیں خاکستر

کیلیفورنیا: آگ سے سات ہزار عمارتیں خاکستر

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے حکام کے مطابق ریاست کے جنگلات میں رواں ماہ لگنے والی آگ سے کل سات ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں جب کہ بیمہ کمپنیوں کو اب تک ایک ارب ڈالر سے زائد کے دعوے موصول ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے تباہ ہونے والی عمارتوں اور مالی نقصان کے تخمینے میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیوں کہ اب بھی بعض علاقوں میں نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کا کام جاری ہے۔ کیلیفورنیا کے انشورنس کمشنر ڈیو جو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مالی نقصان کا ابتدائی تخمینہ ریاست کی آٹھ بڑی بیمہ کمپنیوں کو موصول ہونے والے دعووں کی بنیاد پر لگایا گیا ہے اور اس میں بغیر بیمے کی جائیداد کو پہنچنے والا نقصان شامل نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مالی نقصان کے اس ابتدائی تخمینے میں ڈرامائی اضافے کا خدشہ ہے اور امکان ہے کہ یہ آگ ریاست کی تاریخ کی سب سے ہلاکت خیز ہونے کے علاوہ سب سے زیادہ مالی نقصان کا سبب بننے والی آگ بھی قرار پا جائے گی۔

loading...