اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

فوجی وردیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کامطالبہ

فوجی وردیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کامطالبہ

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے پیش نظر بھارتی فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے پورے مقبوضہ کشمیر خاص طور پر وادی کشمیر میں فوجی وردیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج او ر سی آر پی ایف کی طرف سے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر مقبوضہ علاقے میں فوجی وردیوں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی جانی چاہیے ۔ میمورنڈم میں دونوں وزارتوں کی توجہ ان ویڈیو کلپس کی طرف بھی مبذول کروائی گئی ہے جن میں فوجیوں وردیوں میں ملبوس حملہ آوروں نے بھارتی فورسزکو نشانہ بنایا۔ نئی دلی میں ایک اعلیٰ فوجی افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہم نے حال ہی میں ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں حملہ آوروں نے فوجی وردیاں پہن رکھی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے فوجی وردیوں پر پابندی کے باوجود یہ وردیاں بازاروں میں آسانی سے دستیاب ہیں۔ سی آر پی کے ایک افسر نے بتایا کہ فوجی وردیوں کی خرید و فروخت پر عائد پابندی پر عمل درآمد کروانا کٹھ پتلی انتظامیہ کا کام ہے نہ کہ فورسز کا۔

loading...