اشاعت کے باوقار 30 سال

ایران ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی نہیں کر رہا

ایران ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی نہیں کر رہا

جینیوا: عالمی ایٹمی توانائی ادارے ( آئی اے ای اے ) نے ایران پر ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی کا امریکی دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے رویئے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی یوکیا امانو نے بتایا ہے کہ ایرانی محتاط ہیں اور ہم کسی مشکل کے بغیر تصدیق کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ یوکیا امانو نے کہا کہ ایران مشترکہ جامع پلان آف ایکشن پر اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے ایران میں تمام معدنیات تک رسائی حاصل ہے تاہم ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود آئی اے ای اے نے فرانس کا نیوکلیئر ڈیل پر ایران کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے کے سبب ہم ایران ڈیل کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں ۔ فرانس کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام ‘ شام میں فوجی کارروائی پر تحفظات ہیں مگر یہ ڈیل کا حصہ نہیں ۔

loading...