اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت کی اشتعال انگیزی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے

بھارت کی اشتعال انگیزی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے اور پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدرسے ملاقات کی، ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدر کی توجہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر کنٹرول لائن پر قیام امن کے لئے کردار ادا کریں، بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بھارت نے رواں سال کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی 1137 خلاف ورزیاں کیں، بھارتی فائرنگ سے رواں سال 47 شہری شہید، 159 زخمی ہو چکے جب کہ بھارتی فائرنگ سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار پچھلے سال سے تین گنا زائد ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کے لئے ایل اوسی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔

loading...